Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور برونائی دارالسلام کے ولیعہد المہتدی باللہ کی ملاقات
    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور برونائی دارالسلام کے ولیعہد المہتدی باللہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برونائی دارالسلام اور ایران کے تعلقات میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور برونائی دارالسلام کے ولیعہد المہتدی باللہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع کے راستوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انڈونیشیا اور سنگاپور کا دورہ کرنے کے بعد بدھ کی صبح برونائی دارالسلام پہنچے۔

برونائی دارالسلام جنوب مشرقی ایشیا میں جزیرۂ بورنیو میں واقع ہے اور اس کا دارالحکومت سری بیگاوان ہے۔ اس ملک کو سنہ انیس سو چوراسی میں آزادی ملی تھی۔ یہ ملک تیل اور گیس کے ذخائر سے مالامال ہے جس کی وجہ سے یہاں معیار زندگی بلند ہے۔

ٹیگس