Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • تیونس حملوں پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے تیونس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں تیونس کے سرحدی شہر بنقردان میں ایک سرکاری عمارت پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے- اس حملے میں تیونس کی سیکورٹی فورس کے متعدد جوان اور کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے-

وزارت خارجہ کے ترجمان نے تیونس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ، تیونس کی حکومت اور عوام سے ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر اعلان کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں تیونس کے ساتھ کھڑا ہے۔

پچھلے چند روز کے دوران تیونس میں کم سے کم دو دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد سیکورٹی اہلکار اور عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائیوں میں خود دہشت گردوں کی بھی خاصی تعداد ماری گئی ہے -

واضح رہے کہ تیونس کے ہمسایہ ملک لیبیا میں دہشت گرد گروہ داعش نے اپنا گڑھ بنا لیا ہے اور وہ وقفے وقفے سے تیونس میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتا رہتا ہے-

ٹیگس