اوپیک اجلاس کے لئے ایران کو دعوت نامہ
Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیم کے وزیرنے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونےوالے اوپیک کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کو باضابطہ طور پر دعوت دی گئی ہے
ایران کے پیٹرولیم کے وزیربیژن نامدار زنگنہ نے ہفتے کی شام اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ تہران کےایوان تجارت میں ایک اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران کو اس اجلاس میں شرکت کے لئے سرکاری طور پردعوت دی گئی ہے -
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایران کے بحری آئیل ٹینکروں پرسعودی عرب کی طرف سے پابندی عائد کئے جانے کی خبروں پر کہا کہ سعودی عرب کے پاس کون سی طاقت ہے کہ وہ ایران کے بحری آئیل ٹینکروں پر پابندی عائد کرسکے -
واضح رہے کہ اوپیک کا اجلاس آئندہ سترہ اپریل کو دوحہ میں ہونےوالا ہے اس اجلاس میں تیل کی پیداوار میں استحکام لانے پر بات چیت ہوگی