Apr ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ ترکی پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، اسلامی تعاون تنطیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں۔

اسلامی تعاون تنطیم کی وزارتی کونسل کا اجلاس منگل کی شام سے ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگیا ہے، جو کل بھی جاری رہے گا۔

وزارتی کونسل کے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اور دیگر اعلی عہدیدار ، او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈےکو حتمی شکل دینے کے بعد اس کی منظوری دیں گے۔

اس سے قبل اتوار اور پیر کو استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری کی غرض سے ہونے والے اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی تھی۔

اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس جمعرات اور جمعے کو استنبول میں ہوگا جس میں توقع ہے کہ تنظیم کے رکن ملکوں کے تیس سربراہ اور دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے۔

ٹیگس