Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • صدر حسن روحانی کی صربیہ کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے تشدد اور دہشت گردی کو علاقے اور دنیا کے لئے ایک بہت ہی سنگین مسئلہ قرار دیا

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صربیہ کے صدر تومیسلاؤ نیکولیچ سے ملاقات میں جو صحت سے متعلق ایک بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لئے غیر سرکاری دورے پر تہران آئے ہیں کہا کہ بعض ممالک دہشت گردی کو ادیان و مذاہب خاص طور پر دین اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو انتہائی غلط اقدام ہے-

انہوں نےکہاکہ ادیان الہی خاص طور پر دین مبین اسلام سبھی انسانوں کو محبت و الفت اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور دہشت گردی کا سخت مخالف ہے - انہوں نے کہا کہ سبھی ادیان کے پیروؤں کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد ہو جائیں-

صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی یونین منجملہ بالکان کے ملکوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ تہران اور بلغراد کے پاس ایسی بے شمار توانائیاں ہیں جن کے ذریعے وہ دونوں قوموں کے مفادات کے لئے اپناتعاون وسیع کرسکتے ہیں-

صربیہ کےصدرنے بھی ایران کےساتھ اپنے ملک کےتعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پابندیوں کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سخت استقامت اور ایٹمی مذاکرات میں اس کی کامیابی ایران کی ثقاقتی قوت اور اس کی عظمت کی نشاندہی کرتی ہے-

ٹیگس