ایران کی جانب سے کابل دھماکوں کی مذمت
Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے اپنے ایک بیان میں کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، افغانستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کو عالمی برادری کو درپیش مشترکہ خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔