جنوبی افریقہ کے صدر تہران پہنچ گئے
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
جنوبی افریقہ کے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما آج صبح جب تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر پہنچے تو ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاں نے ان کا استقبال کیا۔
جنوبی افریقہ کے صدر کا دورہ تہران دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے تناظر میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے۔ جیکب زوما کے ساتھ ایک سو اسی رکنی اعلی رتبہ سیاسی و اقتصادی وفد بھی تہران آیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر کے اس دورے کے دوران وہ صدر مملکت سمیت ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی اقتصادی اور تجارتی سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔