Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سے مقدونیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

مقدونیہ کے وزیر خارجہ نے ایران کے اسپیکر سے ملاقات میں باہمی روابط میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا ہے۔

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے مقدونیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط کے فروغ کی کافی گنجائشوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مقدونیہ، دو دوست ممالک ہیں اور دونوں ہی ملکوں میں سیاحت کے میدان میں کافی کشش پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سیاحتی کمپنیاں اس شعبے میں روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

مقدونیہ کے وزیر خارجہ نیکولا پوپوسکی نے بھی اس ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے ان کے ملک کے عوام میں کافی دلچسپی پائی جاتی ہے، کہا کہ عوام کی اسی دلچسپی کے پیش نظر حکومت مقدونیہ نے فار‎سی زبان سکھانے کی کلاسوں اور ایرانی شاعروں کی کتابوں کے ترجمے کا اہتمام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مقدونیہ میں ایرانی ادب و ثقافت اور ایرانی فلموں کے میلوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ٹیگس