ایرانی اثاثوں میں امریکی خرد برد کھلی ڈکیتی ہے: خطیب نماز جمعہ تہران
تہران کے خطیب جمعہ نے ایرانی اثاثوں میں امریکا کے ذریعے خردبردکئےجانے کو کھلی ڈکیتی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا-
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایرانی اثاثوں میں سے دو ارب ڈالر نکال لئے جانے پر مبنی اعلی امریکی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ایرانی عوام کی دولت اس طرح لوٹی جائے اوربلاشبہہ ایرانی عوام کے اس حق کو امریکا سے واپس لے کر رہیں گے -
انہوں نے سعودی حکام کے ذریعے ایرانی عازمین حج کی راہ میں کھڑی کی جارہی رکاوٹوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مکہ و مدینہ عالم اسلام کے اہم شہر ہیں اور آل سعود کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان مقدس شہروں میں ایرانی عازمین حج کو آنے سے منع کریں
تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ ایرانی عازمین حج کسی بھی قیمت پر ذلت کو برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ اپنی سلامتی پر آنچ آنے دیں گے - انہوں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایرانی حاجیوں کی سلامتی اور عزت کویقینی بناناچاہتاہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے علاقے کے ملکوں کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسیوں پربھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب صیہونی حکومت کی نیابت میں اور اس کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے یمن میں لوگوں کا خون بہارہا ہے، بحرین میں جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور شام میں بدستور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرہا ہے-