May ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی مثالی سلامتی کی بنیاد خوداعتمادی  ہے

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مثالی سلامتی کو خوداعتمادی کی دین قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو تہران میں شہری حقوق کے تحفظ میں عدالتوں کے کردار پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ایران کے بعض پڑوسی ممالک اپنی سلامتی کے لئے دوسروں کے احسانمند ہیں جبکہ ایران کی سلامتی کی بنیادیں خود اس کے اندر موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے اندر موحود سلامتی کے بین الاقوامی سطح پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک طاقتور اور توانا ملک سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و توانائی کی بنیاد خود اعتمادی ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت بھی طاقت کا سرچشمہ ہے جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایرانی معاشرے میں امن و سلامتی موحود ہے ۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عوام یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی خواہشات و مطالبات، اپنے ووٹوں کے استعمال اور سیاسی نیز سماجی امور میں شرکت کے ذریعے پورے کر سکتے ہیں ۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران میں مثالی امن و سلامتی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ایرانی عوام سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنے سیاسی و سماجی مطالبات کے لئے تشدد کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیگس