کروشیا کی صدر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئیں
کروشیا کی صدر محترمہ لنڈا گریبرا کٹارو وچ سرکاری دورے پر منگل کی شام تہران پہنچ گئی ہیں۔
تہران کے مہر آباد ایئر پور ٹ ایران اعلی ایرانی حکام نے صدر کٹارو وچ اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پرتہران میں متعین کروشیا کے سفیر بھی موجود تھے۔
صدر حسن روحانی بدھ کی صبح سعدآباد کمپلکس میں صدر لنڈا گریبرا کٹارو وچ اور ان کے ہمراہ وفد کا باضابطہ استقبال کریں گے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جائیں گے اور ایرانی فوج کا چاق و چوبند دستہ صدر کٹاروو چ کو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔ گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد صدر حسن روحانی اور صدر لنڈا گریبرا کٹارو وچ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گا جس میں ایران اور کروشیا کے تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس موقع پر ایران اور کروشیا کے درمیان تعاون کے متعدد سمجھوتوں اور یاد داشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
کروشیا کی صدر تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے بھی ملیں گی۔
وہ دونوں ملکوں کے تاجروں اور صعنتکاروں کےمشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گی۔