May ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • مغرب کو مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

ایرانی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغرب والوں کو مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات ایران کے ٹی وی چینل ایک کو انٹرویو کے دوران امریکہ کو ایران کا بھاری پانی خریدنے سے روکنے سے متعلق امریکی کانگریس کے حالیہ بل کے بارے میں کہا کہ اگر یہ بل حتمی طور پر منظور بھی ہو جاتاہے تب بھی اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے تحت امریکہ سمیت کوئی بھی ملک ایران سے بھاری پانی خریدنے کا پابند ہی نہیں ہے۔

سید عباس عراقچی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ بھاری پانی ایک گرانقدر چیز ہے اور اس کے بہت سے خریدار ہیں، کہا کہ ایران صرف اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنی ضروریات سے زائد بھاری پانی عالمی منڈیوں میں فروخت کے لئے پیش کرے گا۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کے بھاری پانی کے خریدار نہ ہونے کی صورت میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی ۔ نہ تو وہ خریدنے کے پابند ہیں اور نہ ہی ایران فروخت کرنے کا پابند ہے بلکہ ایران صرف بھاری پانی کو پیش کرنے کا پابند ہے۔

ٹیگس