May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ ایران کی صداقت کی تصدیق ہے۔ محمد رضا نجفی

آئی اے ای اے نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے محمدرضا نجفی نے ویانا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کی رپورٹ میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکیا آمانو کی نئی ، مگر مختصر رپورٹ میں بعض اعداد و شمار کو چھوڑ کر باقی تمام باتیں پچھلی رپورٹ کا اعادہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایران کے اقدامات کے بارے میں پانچ صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ ، جمعے کے روز اس ادارے کے بورڈ آف گورنر کو پیش کر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے جن اقدامات کا وعدہ کیا تھا ان پرعمل درآمد کیا ہے۔

آئی اے ای اے کا بورڈ آف گورنر آئندہ ہفتے ویانا میں ہونے والے اجلاس کے دوران اس رپورٹ کا جائزہ لے گا۔

ٹیگس