May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران اور لیتھوانیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور لیتھوانیا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر بات چیت کی ہے

لیتھوانیا کے وزیرخارجہ لیناس لینکویسیوس نے جو تہران کے دورے پر ہیں وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی - علاقے اور دنیا کی سیکورٹی، دہشت گردی اور داعش کے خلاف جنگ وہ جملہ موضوعات تھے جن پر ایران اور لیتھوانیا کے وزرائے خارجہ نے گفتگو کی -

لیتھوانیا کے وزیرخارجہ کے پروگرام میں وزیرخزانہ علی طیب نیا اور ایران کے ایوانہائے صنعت و تجات و معدنیات و زراعت کے سربراہ محسن جلال پور سے بھی ملاقاتوں کا پروگرام شامل ہے- لیتھوانیا کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ ایران ہے -

ایران اور لیتھوانیا کے سفارتی تعلقات انیس سو ترانوے میں برقرار ہوئے تھے -

ٹیگس