ایران اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان تبادلۂ خیال
ایران اور یوکرین کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور بین الاقوامی مسائل کےبارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے-
یوکرین کے وزیر خارجہ پاولو کلیمکین Pavlo KLIMKIN ، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر، اپنے دو روزہ دورے پر اتوار کی صبح تہران پہنچے-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور یوکرین کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا - کلیمکین، صدر مملکت حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام سے بات چیت کریں گے-
یوکرین کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران میں، اس ملک کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور متعدد اراکین بھی ان کے ہمراہ ہیں جو تہران کے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے-
محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز تہران میں لیتھوانیا کے وزیرخارجہ لیناس لینکویسیوس سے بھی ملاقات اور گفتگو کی- وزیر خارجہ جواد ظریف، مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کے بعد اتوار سے پولینڈ، فنلینڈ، سوئیڈن اور لیتھوانیا کا دورہ کرنے والے ہیں-