Mar ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • وزیرخارجہ ایران: ہم سینٹکام کے اعتراف کے شکرگزارہیں

  وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر ہمارے میزائل امریکا  کے ہمارس (HIMARS)  سسٹم چاہے وہ جہاں بھی ہوں، نشانہ بنا کر نابو کردیں تو کسی کو ہم سے شکایت نہیں کرنی چاہئے۔

سحرنیوز/ایران:  ارنا کے مطابق سید عراقچی نے منگل دس مارچ کی صبح ایکس پر اپنی پوسٹ میں دہشت گرد امریکی فوج کی مرکزی کمان، سینٹکام کے ایکس پیج کی تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ " امریکا کا تیز رفتار آرٹلری راکٹ سسٹم HIMARS ایرانی حکومت کے خلاف جنگ میں عمیق حملوں کی بے نظیر صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں"  
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی اس پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ "ہم امریکی فوج کی مرکزی کمان CENTCOM  کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمارے پڑوسیوں کی قلمرو میں HIMARS سسٹم  نصب اور اس سے ہمارے عوام کے خلاف کم دوری تک مارے کرنے والے میزائلوں سے حملہ کرنے کا اعتراف کیا ہے، بظاہر قشم  کے پانی میٹھا کرنے کے کارخانے پر اسی سسٹم سے حملہ کیا گیا ہے۔" 
سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ " اگر ہمارے میزائل اس ہمارس (HIMARS) سسٹم کو چاہے وہ جہاں بھی ہوں، جوابی حملہ  کرکے تباہ کردیں تو کسی کو ہم سے شکایت نہیں ہونی چاہئے۔"

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس