May ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کو علاقے میں اہم مقام حاصل ہے: پولینڈ کے وزیر خارجہ

پولینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پولینڈ کے سیاسی اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں مشرق وسطی میں ایران کا اہم کردار ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے وزیر خارجہ "ویٹولڈ واشکوچیکوفسکی" نے دارالحکومت وارسا میں کہا ہے کہ اگر ایران نہ ہوتا تو یورپ منجملہ پولینڈ کا تمدن اس طرح سے پیشرفت نہیں کرسکتا تھا- پولینڈ کے وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر ایران کو ایک اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، علاقے کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے-

واشکو چیکو فسکی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پولینڈ کے درمیان باہمی تبادلۂ خیال سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعاون میں نئے باب کا آغاز ہوگا-

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ، چار یورپی ممالک کےپانچ روزہ دورے پر، اتوار کو پولینڈ پہنچے ۔ اس سفر میں ستّر افراد پر مشتمل اقتصادی و تجارتی وفد بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ پولینڈ کے بعد فنلینڈ، سوئیڈن اور لیتھوانیا کا دورہ بھی کریں گے۔

ٹیگس