ڈاکٹر حسن روحانی مغربی آذربائیجان کے دورے پر
May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اٹھائیسویں صوبائی دورے پرصوبہ مغربی آذربائجان کے دارالحکومت ارومیہ پہنچے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت حسن روحانی کے ارومیہ پہنچنے پر صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنر، نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
صدر حسن روحانی اپنے اس دورے میں عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کریں گے اور پھر صوبے کے ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے۔ وہ دو روزہ دورے کے دوران ایک کیمیکل فیکٹری کا افتتاح بھی کریں گے ۔
صدر روحانی کے دورۂ مغربی آذر بائیجان میں، تین سو اکتالیس پروجیکٹوں کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا-
اس سفر میں کئی وزراء اور معاونین بھی صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔