May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • وارسا اقتصادی اجلاس سے وزیر خارجہ کا خطاب

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کو مشرق وسطی کا پر امن ترین ملک قرار دیا ہے ۔

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پیر کو ایک اقتصادی اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران کی اقتصادی نمو کی شرح بہت اچھی رہی ہے ۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ عنقریب ایران کی اقتصادی ترقی کی شرح اوسط عالمی شرح نمو سے آگے بڑھ جائے گی۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، بدامنی کے شکار مشرق وسطی میں پر امن ترین ملک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی اس وقت انتہا پسندی، دہشت گردی ، جنگ اور تشدد کے خطرات سے دوچار ہے لیکن اسی مشرق وسطی میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے پرامن انتخابات منعقد کرائے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مکمل طور پر امن و امان قائم ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے یہ ملک محفوظ ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران میں ٹرانزٹ کی صورتحال پورے علاقے میں بے نظیر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے قدرتی ذخائر دنیا کے دوسرے علاقوں سے قابل موازنہ نہیں ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تیل ،گیس اور معدنیات کے عظیم ترین ذخائر ایران میں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں پیشرفت کی ہے

ٹیگس