Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • تیل کی عالمی منڈیوں میں ایران کی حیران کن واپسی

پیٹرولیم کے وزیربیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے پرعمل درآمد کے بعد تیل کی منڈیوں میں بڑی حد تک اپنا حصہ حاصل کر لیا ہے

ایران کے پیٹرولیم کے وزیر نے ہفتے کو تہران میں ایک پروگرام میں کہا کہ بعض ملکوں کے تصور کے برخلاف تیل کی منڈیوں میں ایران کی واپسی سے تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی - ان کا کہنا تھا کہ تیل کی منڈیوں میں ایران کی واپسی کی رفتار حیران کن تھی-

پیٹرولیم کے وزیر نے کہا کہ ہم نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے وعدہ کیا تھا کہ ایٹمی معاہدے پرعمل درآمد کے چھے مہینے کے اندر اندر تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کر دیں گے اور یہ وعدہ پورا بھی ہوگیا-

انہوں نے کہا کہ ہم نے تین مہینے کے اندر ہی تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کر دیا- پیٹرولیئم کے وزیر نے کہا کہ اوپیک کے حالیہ اجلاس میں شریک مندوبین کا بھی یہی کہنا تھا کہ تیل کی منڈیوں میں ایران کی واپسی کی رفتارحیرت انگیز اور ناقابل یقین تھی -

ٹیگس