Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کی شرکت سے حضرت علی (ع) کی شب شہادت کا پروگرام

مولائے متقیان حضرت علی (ع) کی شب شہادت کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت سے ایوان صدارت میں کارکنوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

شب اکّیس رمضان المبارک یعنی مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی شب شہادت کے موقع پر منعقدہ افطار کے اس پروگرام میں صدر مملکت حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے ماہ رمضان المبارک کی اخلاقی و معنوی فضا میں افطار پارٹی کی میزبانی کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا جس کے بعد ایک خطیب اہلبیت اطہار (ع) نے شب اکّیس رمضان المبارک یعنی مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی شب شہادت کی مناسبت سے آپ (ع) کے فضائل و مصائب بیان کئے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے بھی اپنے خطاب میں عوام کی خدمت کو پروردگارعالم کی نعمت عظمی سے تعبیر کیا۔

افطار کے پروگرام میں صدر مملکت حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی امیرالمومنین حضرت علی (ع) کے مصائب بیان کئے اور مجلس کے بعد اور افطار سے قبل صدر مملکت کی ہی اقتدا میں نماز مغرب و عشاء ادا کی گئی۔

ٹیگس