Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کے ہاتھوں متعدد دہشت گرد ہلاک

ایران کے شمال مغربی صوبے کردستان میں سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والےگیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے-

ایران کے صوبے کردستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یونٹ کے کمانڈر محمد حسین رجبی نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انقلاب دشمن دہشت گردوں پر مشتمل ایک گیارہ رکنی ٹیم ایران کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی مگر سپاہ کے جوانوں نے اس ٹیم کے سرحد کے اندر داخل ہوتے ہی اس پر نظر رکھ لی اور پھران کا پیچھا کرنے کے بعد سرحدی شہر سروآباد میں ہلاک کردیا -

سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ہفتے کو بھی صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر مہاباد میں پانچ دہشت گردوں کا پتہ لگا کر انہیں ہلاک کردیا تھا -

اس کے علاوہ ایران کی سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے پچھلے چند ہفتے کے دوران دہشت گردوں کی کئی سازشوں کو ناکام بناکر متعدد دہشت گرد عناصر کوگرفتار کرلیا -

 

ٹیگس