Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے اندر اور باہر رہنے والے ایرانی دانشوروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
    ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے اندر اور باہر رہنے والے ایرانی دانشوروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پڑھی لکھی نوجوان نسل کو ملک، نظام اور ملت ایران کے آج اور کل کا سب سے بڑا سرمایہ اور امید کی کرن قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کی رات تہران میں نوجوانوں اور طلبہ کے ساتھ افطار پارٹی میں کہا کہ ایرانی معاشرے میں پیدا ہونے والی امید کو مضبوط بنانے کے بعد دانشوروں کی ایران واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور مستقبل قریب میں اس میں زیادہ تیزی آئے گی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے اندر اور باہر رہنے والے ایرانی دانشوروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام دانشوروں کو وطن واپس آ جانا چاہیے اور انھیں ایران کو اس کے شایان شان تعمیر کرنا چاہیے اور اس کی تعمیر میں حصے دار بننا چاہیے۔

صدر مملکت نے نوجوان اور پڑھی لکھی افرادی قوت کی موجودگی کو ملک کے لیے ایک بڑا سرمایہ اور امتیاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے اڑتالیس لاکھ طلبہ ایران کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہیں۔

ٹیگس