جنگ و خونریزی کی جڑیں امریکا کی سامراجی سرشت میں ہے: خطیب نماز جمعہ
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگ و خونریزی کی جڑیں بڑی طاقتوں خاص طور پر امریکا کی سامراجی سرشت میں پیوست ہیں
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے نماز کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بڑی طاقتیں چاہتی ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ فراموش کر دیا جائے کہا کہ دہشت گرد گروہ امریکا اور برطانیہ کی پیداوار ہیں جو علاقے میں وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں -
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے علاقے کے ملکوں میں سیاسی اختلافات کو خانہ جنگی میں تبدیل کر دیا اور اب وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کا نعرہ لگا رہی ہیں جو سراسر جھوٹ ہے -
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور ان میں سرفہرست امریکا نے علاقے کے تیل سے حاصل ہونےوالی ناجائزآمدنیوں سے دہشت گرد گروہوں کو شام روانہ کیا ہے اور اس کے ذریعے ان ملکوں نے پورے علاقے میں بدامنی پھیلا دی ہے اور ساتھ ہی وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی باتیں بھی کر رہےہیں-