Jul ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب دہشت گردی کے سب سے بڑے حامی ہیں: امامی کاشانی

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکا صیہونی حکومت اور سعودی عرب کو دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی قرار دیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں میں علاقے کے بعض ملکوں کی بحرانی صورتحال اور ان ملکوں میں بےگناہ شہریوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق شام اور یمن جیسے ملکوں میں لوگوں کا قتل عام اور ان ملکوں کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دینا انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکا دنیا میں انسانی حقوق کا دعوی ایک ایسے وقت کر رہا ہے جب وہ عراق، شام اور یمن کے عوام کے دشمنوں کی حمایت کر رہاہے اور ان ملکوں میں تکفیری دہشت گرد گروہ جو جرائم انجام دے رہے ہیں ان پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے - انہوں نے فلسطین میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور سرزمین فلسطین پر اس کے غاصبانہ قبضے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اور اس کے مغربی اتحادی ممالک فلسطینیوں کو ہی جو صرف اپنے حق اور وطن کا دفاع کر رہے ہیں دہشت گرد قرار دیتے ہیں -

تہران کے خطیب جمعہ نے یمن کے عوام کی افسوسناک صورتحال پر تشویش کا اظہار اور آل سعود کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن، یمنی عوام کا ہے اور یمنی عوام کے معاملات میں مداخلت کا حق کسی کو نہیں ہے۔

ٹیگس