Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • آیت اللہ رفسنجانی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون پر تاکید

ایران کے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون پر تاکید کی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ فرانس کے شہر نیس میں انجام دیا جانے والا مجرمانہ اقدام دہشت گردی کی نئی خطرناک روش ہے کہ جس کے خلاف جدو جہد کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے-

جمعرات کی شب فرانس کے شہر نیس میں قومی تقریب کا جشن منا رہے لوگوں کو ایک ٹرک سے روند دیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کے مطابق چوراسی افراد ہلاک اور دو سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے-

 

 

ٹیگس