Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا ہے: امریکہ کا اعتراف

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے سلسلے میں اب تک اپنے تمام معاہدوں پر عمل کیا ہے

اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سامانتا پاور نے پیر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کو ایک سال گذر چکے ہیں اور تہران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر پوری طرح واضح طور پرعمل کیا ہے- اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے ایران کی جانب سے اس معاہدے پرعمل درآمد کو عالمی امن و سیکورٹی میں پیشرفت کا باعث قرار دیا- اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے بقول ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی نے تہران کی جانب سے اپنے وعدوں کی پابندی کی تصدیق کر دی-

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جفری فلٹمین نے کہا کہ بان کی مون بھی مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعمل کے سلسلے میں ایران کو سراہتے ہیں- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کو ایک سال پورا ہونے پر پیر کو ایک اجلاس میں اس کا جائزہ لیا-

ٹیگس