Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران اور پانچ جمع ایک مشترکہ کمیشن کا اجلاس

مشترکہ جامع ایکشن پلان سے متعلق مشترکہ کمیشن کا چوتھا اجلاس ویانا میں منعقد ہوا۔

مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے جامع ایٹمی معاہدے پرعلمدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سنیئر ایٹمی مذاکرات کارسید عباس عراقچی نے ایرانی وفد کی قیادت کی جبکہ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اجلاس سے قبل سید عباس عراقچی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس جامع ایٹمی معاہدے پرعلمدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
 جامع ایٹمی معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ اس اجلاس میں بینکاری رابطوں سمیت تمام مشکلات کو اٹھائیں گے تاکہ ان کا کوئی حل نکالا جا سکے۔
ایرانی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی، مشترکہ جامع ایکشن پلان کی نگرانی کرنے والے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کی صبح ویانا پہنچے ۔

ٹیگس