ڈاکٹر علی لاریجانی: ایران کی قوم کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قوم کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی اور تاریخ میں اس سے زیادہ طاقتور قوتیں بھی ایرانی قوم کو ختم نہیں کر سکیں۔
سحرنیوز/ایران: ایرنا کے مطابق علی لاریجانی نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ عاشورائی جذبے سے سرشار ایرانی قوم کھوکھلی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سے زیادہ طاقتور لوگ بھی ایرانی قوم کو مٹانے میں ناکام رہے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ وہ خود محتاط رہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوئی کوشش کی تو امریکہ ایران کو پہلے سے 20 گنا زیادہ سخت جواب دے گا۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel