Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف نے  ابوبکر بوکویا ساراجی سے ملاقات میں کہا کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
    محمد جواد ظریف نے ابوبکر بوکویا ساراجی سے ملاقات میں کہا کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نائیجیریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ابوبکر بوکویا ساراجی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جواد ظریف نے انھیں ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

نائیجیریا سے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے ابوبکر بوکویا ساراجی سے ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کا سلام اور دعوت نامہ ان تک پہنچایا۔

انھوں نے دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نائیجیریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ابوبکر بوکویا ساراجی نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جواد ظریف سے کہا کہ وہ ان کا پرخلوص سلام ڈاکٹر لاریجانی تک پہنچا دیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔

نائیجیریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سرمائے اور ٹیکنالوجی کے فقدان کو نائیجیریا کا بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ پارلیمانی  تعاون سے دونوں ملکوں کے تعاون میں فروغ کا راستہ ہموار ہو گا۔

ٹیگس