Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل باقری سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے تہران میں ایران کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد باقری سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیراورایران کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد باقری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں پیر کے روز پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی اوراسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی سمیت دیگراعلی رتبہ ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ تین روزہ سرکاری دورے پراتوار کی شام تہران پہنچے تھے۔

ٹیگس