Aug ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران استقامت اور شام کا ساتھ دیتا رہے گا: حسین امیر عبداللہیان

بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہےکہ امریکہ اور صیہونی حکومت داعش اور جبھۃ النصرہ کو وجود میں لانے اور ان کو مدد فراہم کرنے والے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسین امیرعبداللہیان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایران استقامت اور شام کے شانہ بشانہ کھڑا ہےکہا کہ صیہونیوں نے دہشت گردوں کی حمایت کے ذریعے خطے حتی یورپ کو بدامنی، بحران اور دہشت گردی کا شکار بنا رکھا ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ جب سے شام کا بحران شروع ہوا ہے تب سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین تکفیری دہشت گردوں کے لئے پناہ گاہ اورعلاج معالجے کے مقام میں تبدیل ہوچکی ہے اور تکفیری دہشت گرد ناجائز اسرائیلی حکومت کے خلاف کوئی اقدام انجام نہیں دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صیہونی ہی دہشت گردوں کی مدد کرتے اور ان کو ڈکٹیشن دیتے ہیں۔

حسین امیرعبداللہیان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ اور بعض دوسرے ممالک نے، کہ جوعراق اور شام میں سرگرم ہیں، دہشت گردی کو حربے کے طور پر استعمال کرنے کی غلط پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور اسی وجہ سے وہ خطے میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

 

ٹیگس