Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف کے ساتھ ونزوئیلا کی وزیر خارجہ ڈیلسی رودریگز کی ملاقات
    محمد جواد ظریف کے ساتھ ونزوئیلا کی وزیر خارجہ ڈیلسی رودریگز کی ملاقات

ونزوئیلا کی وزیر خارجہ ڈیلسی رودریگز نے اپنے دورہ تہران میں پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

محمد جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے ونزوئیلا کی وزیر خارجہ نے ایران اور لاطینی امریکہ کے ملکوں منجملہ ونزوئیلا کے درمیان تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ونزوئیلا میں ناوابستہ تحریک کے آئندہ سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی لاطینی امریکہ کے مختلف ملکوں منجملہ ونزوئیلا کے اپنے آئندہ ہفتے انجام پانے والے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ونزوئیلا سمیت لاطینی امریکہ کے مختلف ملکوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات و تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور انھیں امید ہے کہ اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ساتھ ان کے دورہ ونزوئیلا سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ انھوں نے ناوابستہ تحریک کی صدارت، ونزوئیلا کو منتقل کئے جانے کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کے چیئرمین اور اہم ترین رکن ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران، ونزوئیلا میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے بہتر انعقاد سے متعلق ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ٹیگس