Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • ایکواڈور فوج بھیجنے کے امریکی اعلان کے درمیان وینزویلا کی طرف سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست

امریکہ اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی فوج ایکواڈور بھیجنے کے منصوبے کے اعلان کے درمیان وینزویلا کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ ا

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ  نے جمعرات کو ایکواڈور میں فضائیہ کے اہلکاروں کی عارضی تعیناتی کا اعلان کیا ہے جسے اس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا ہے۔

ایکواڈور میں امریکی ایئر فورس کی تعیناتی کا اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب امریکی حکومت کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگائے جانے کے بعد امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق، وینزویلا نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ ملک کے خلاف "جاری امریکی جارحیت" پر تبادلہ خیال کرسکے۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے بتایا ہے کہ اگلے منگل کو ایک میٹنگ طے کئے جانے کا امکان ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا، جو کہ لاطینی امریکی خطے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہیں اور اس جنگ میں، جس کو ٹرمپ نے منشیات کے خلاف جنگ کا نام دیا ہے، امریکہ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس