شام سے بڑی خبر، دروز فورسز اور جولانی کی فورسز میں شدید جھڑپیں
شام کے صوبۂ سویدا سے دروز فورسز اور جولانی کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جنوبی شام کے صوبۂ سویدا میں مقامی شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ حکمت الہجری کی قیادت میں دروز نیشنل گارڈ فورسز اور جولانی اور اس کے اتحادیوں کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ سویدا میں دروز نیشنل گارڈ فورسز اور جولانی کی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح دونوں فریقوں کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب جولانی اور اس کے اتحادیوں کی فورسز نے ڈرون حملے کیے، جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہو گئی۔
سویدا کے نواح میں واقع قصبے تل حدید اور سویدا شہر کے شمال مغرب میں واقع علاقے النقل کے گاؤں المنصوره کے محاذ پر بھی شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
شامی ذرائع نے دونوں فریقوں کی جانب سے وسیع فوجی نقل و حرکت اور محاذوں کی مضبوطی کی خبر دی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ نیشنل گارڈ فورسز کی تشکیل معروف دروز رہنما شیخ حکمت الہجری کے ذریعہ انجام پائی تھی۔