ایران اور روس کے درمیان تعاون کی ایک اہم دستاویز پر دستخط
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کی ایک اہم دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز ایران-روس جامع اسٹریٹجک معاہدے پر عملدرآمد کے تناظر میں تیار کی گئی ہے، جس میں دو ہزار چھبیس سے دو ہزار اٹھائیس تک کے لیے دوطرفہ مشاورتی پروگرام کو روڈ میپ کی شکل دی گئی ہے۔ دستخط کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آج دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت تمام شعبوں میں انتہائی قریبی اور تفصیلی مذاکرات ہوئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سترہ جنوری دو ہزار پچیس کو دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے جامع شراکت داری معاہدے کے بعد تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب یہ معاہدہ عملی مرحلے میں ہے، جس کے تحت دونوں فریق طے شدہ وژن کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج طے پانے والا مشاورتی ایجنڈا آئندہ تین برسوں کے لیے تعاون کی سمت متعین کرے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو برکس کی مکمل حمایت کے لیے تیار ہے اور امریکی بالادستی کے خلاف کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے دشمن دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے فورمز میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔