ایرانی فٹسال کوچ پاکستان کی قومی فٹسال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان فٹسال فیڈریشن نے ایران کی قومی فٹسال ٹیم کے سابق گول کیپر اور قومی فٹسال ٹیم کے کوچ علی ایمانی کو پاکستان کی مردوں کی قومی فٹسال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان فٹسال فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تقرری فیڈریشن کی تکنیکی پیش رفت اور پاکستان کی فٹسال کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کے قالب میں کی گئی ہے۔
فٹسال نیوز ویب کے مطابق علی ایمانی ایک تجربہ کار ایرانی کوچ ہیں جو فٹسال اور فٹبال کی مختلف سطحوں پر ایک کھلاڑی اور کوچ کے طور پر کئی برس سے مؤثر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انھوں نے ایران کی قومی فٹسال ٹیم میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے آفیشل گول انسٹرکٹر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
علی ایمانی تہران میں پیدا ہوئے اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ علی ایمانی ٹیم مینیجمنٹ اور کھلاڑیوں کی نشوونما کے لیے اپنے جدید اور منظم انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔
وہ فٹبال فیڈریشن کے آفیشل انسٹرکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں اور کوچنگ کے شعبے میں بھی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو امید ہے کہ ایمانی کی موجودگی سے ملک میں فٹسال کو پیشہ ورانہ بنانے کا عمل تیز ہوجائے گا۔