ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ کیوبا
Aug ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ اتوار کے روز تہران سے ہوانا کے لئے روانہ ہو گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، اپنے دورہ کیوبا کے بعد نیکاراگوئہ، اکواڈور، چللی، بولیویا اور ونزوئیلا بھی جائیں گے۔ ان کے ان دوروں کا مقصد، لاطینی امریکہ کے مختلف ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے لاطینی امریکہ کے چھے ملکوں کے اس دورے میں ساٹھ رکنی تجارتی و اقتصادی وفد، ہمراہی کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لاطینی امریکہ، انتالیس ملکوں اور ساٹھ کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے۔