Aug ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف کی کیوبا کے صدر رائول کاسٹرو کے ساتھ ملاقات
    محمد جواد ظریف کی کیوبا کے صدر رائول کاسٹرو کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور کیوبا کے صدر رائول کاسٹرو نے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون میں توسیع اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیوبا کے صدر رائول کاسٹرو کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعاون خصوصا اقتصادی میدان میں دو طرفہ تعاون اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں مذاکرات کئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور کیوبا کے صدر کی ملاقات میں جن موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ان میں باہمی اقتصادی تعاون میں توسیع، وینیزوئیلا میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کا انعقاد اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ شامل تھا۔

محمد جواد ظریف نے اس سے قبل کیوبا کے نائب صدر اور وزیر اقتصاد ریکارڈو کابریسیس سے ملاقات اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون میں توسیع کے بارے میں مذاکرات کئے تھے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیوبا کے صدر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کے بعد نکارا گوئے کے دارالحکومت مانا گوئے روانہ ہوگئے ہیں۔

 

ٹیگس