Aug ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • ایرانی سفارتکاری علاقائی بحرانوں کے حل میں موثر ہے: حسین امیر عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی معاون حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمہ گیر منصوبوں اور بین الاقوامی مشاورتوں کے ذریعے خطے کے بحرانوں کے حل میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

اسپوٹنک خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں آیا ہےکہ مشرق وسطی کے حالات پر ایران کی قومی سلامتی پر براہ راست اثر مرتب ہوتا ہے اور طویل اور مشترکہ سرحدوں کی بنا پر دہشت گردوں کا ہر طرح کا اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا ہے کہ خطے کی صورتحال خصوصا ایران کی قومی سلامتی سے جڑے ہوئے موضوعات منجملہ عراق اور شام کی صورتحال پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ اسی زاویہ نگاہ کے تحت قومی ضروریات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے دہشت گردی کے مقابلے ، مشترکہ اور طویل سرحدوں  اور دہشت گردوں کے رابطے جیسے موضوعات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

 

ٹیگس