جواد ظریف مارگاریٹا کے لئے روانہ
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سترہویں اجلاس میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ونزوئیلا کے جزیرے مارگاریٹا کے لئے روانہ ہوگئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی بھی ہیں- ناوابستہ تحریک کا سترہواں سربراہی اجلاس، تیرہ سے اٹھارہ ستمبر تک جزیرہ مارگاریٹا میں منعقد ہوگا- تیرہ اور چودہ ستمبر کو ماہرین کا اجلاس ونزوئیلا میں منعقد ہوگا- پندرہ اور سولہ ستمبر کو ایک سو بیس ممالک کے وزرائے خارجہ کے پہنچنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے جبکہ ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس سترہ اور اٹھارہ ستمبر کو ہوگا-
صدرمملکت حسن روحانی بھی اس اجلاس میں شرکت کے لئے ونزوئیلا جائیں گے- ناوابستہ تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے صدر روحانی اجلاس کی افتتاحی تقریرکریں گے اورپھر تحریک کی صدارت ونزوئیلا کے صدر کے حوالے کردیں گے-