Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • الحدیدہ حملے میں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ایک رہائشی علاقے پر سعودی عرب کے حملے اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعرات کی شب یمن کے الحدیدہ صوبے کے ایک رہائشی علاقے پر سعودی جارح اتحاد کے حملےکی کہ جس میں دسیوں عام شہری شھید اور زخمی ہوگئے تھے مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے- 

بہرام قاسمی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ افسوس کہ سعودی عرب کو مختلف طرح کے فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی فروخت پرعالمی برادری اور ممالک کی جانب سے نوٹس نہ لئے جانے کی وجہ سے آل سعود حکومت نے یمن کے مظلوم اور نہتھے عوام پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں اور اپنی مسلسل جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو تباہ کن فوجی ہتھیاروں کی فروخت اور بےگناہوں کے قتل عام کے سلسلے میں مغربی ممالک کی پراسرار خاموشی بے شک انھیں رائے عامہ میں روز بروز مزید قابل نفرت بنا دے گی اور بچوں کی قاتل سعودی حکومت کے جرم میں شریک سمجھے گی- یمن کے می‍ڈیکل ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ایک رہائشی علاقے پر سعودی جارح اتحاد کے فضائی حملے میں شھید ہونے والوں کی تعداد چھبیس تک پہنچ گئی ہے-

ٹیگس