تیل کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال نہ کرنے پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے تیل کو سیاسی فائدے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیئم بیژن زنگنے نے الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ میں کہا کہ تیل، ہتھیار نہیں ہے اور اسے اپنے حریفوں کو نقصان پہنچانے اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے-
بیژن زنگنے نے تیل کی منڈی میں جاری چیلنجوں کے بارے میں انٹرنیشنل انرجی فورم کے پہلے پروفیشنل اجلاس میں کہا کہ افسوس کہ بعض لوگوں نے تیل کی قیمت کو اتنے نیچے پہنچا دیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والوں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے- ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے کہا کہ منڈی کا سب سے بڑا مسئلہ تیل کی گرتی ہوئی قیمت ہے اور اس سے بازار پر خراب اثر پڑا ہے اور مستقبل میں بھی اس کے اثرات نظر آئیں گے-
بیژن زنگنے نے کہا کہ تیل کی منڈی کا دوسرا چیلینج سیاست اور امتیازی سلوک پر مبنی اقدامات ہیں-ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے کہا کہ تہران نے تیل کی منڈی میں استحکام کے لئے ہمیشہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک کے ساتھ تعاون کیا ہے-