Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف: کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ایران کے لئے کسی شرط اور شروط کا تعین کرے اور ایران علاقے میں ایک آزاد و خودمختار ملک ہے-
    محمد جواد ظریف: کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ایران کے لئے کسی شرط اور شروط کا تعین کرے اور ایران علاقے میں ایک آزاد و خودمختار ملک ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کی راہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے میں اہم رول ادا کر رہا ہے  کہا کہ ایران نے بیجا دباؤ کے مقابلے میں سینتیس برس تک استقامت کا مظاہرہ کیا اور ہمارا ملک ایک امن پسند ملک ہے-

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جس نے داعش اور دہشت گردی کے خلاف استقامت سے کام لیا ہے اس لئے ایران سے تعلقات رکھنا، سب کے لئے قابل فخر بات ہونی چاہئے -

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ایران کے لئے کسی شرط اور شروط کا تعین کرے اور ایران علاقے میں ایک آزاد و خودمختار ملک ہے-

محمد جواد ظریف نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں امریکہ کی جانب سے خلاف ورزی اور اس کی بد عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اس طرح ملت ایران کو مکمل طور پر اس کا حق حاصل ہوسکے-

ایران کے وزیرخارجہ نے اسی طرح کینیڈا کے ساتھ تعلقات کی سطح کے بارے میں کہا کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کے کچھ مطالبات ہیں جن کے بارے میں مزید مذاکرات کی ضرورت ہے-

ٹیگس