ظریف کی سوئیڈن کے سابق وزیر اعظم سے ملاقات
Oct ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
سوئیڈن کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے تہران میں جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی ہے-
اس ملاقات میں سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین، علاقے میں صیہونی حکومت کے تخریبی کردار، مشترکہ جامع ایکشن پلان اور ایران و یورپی یونین کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کی -
سوئیڈن کے سابق وزیر اعظم اور وزیرخارجہ 'کارل بیلڈٹ" نے جو یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل کے ایک وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں، پیر کی صبح کو وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی اہم ترین تبدیلیوں منجملہ شام کی صورتحال اور اس ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل نیز جنگ بندی اور جھڑپوں کے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا -
کارل بیلڈٹ اس سے قبل بھی وزیر خارجہ کی حیثیت سے ایران کا سرکاری دورہ کرچکے ہیں-