Oct ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • بہرام قاسمی:  بہتر یہی ہوگا کہ امریکی دوسروں کے خلاف پروپیگنڈے سے باز رہیں اور دوسروں پر اعتراض کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔
    بہرام قاسمی: بہتر یہی ہوگا کہ امریکی دوسروں کے خلاف پروپیگنڈے سے باز رہیں اور دوسروں پر اعتراض کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں جارحین کو ہتھیار بھیجنے میں امریکہ کا اہم رول رہا ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کے اس بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ جس میزائل سے یمن کی تحریک انصاراللہ نے متحدہ عرب امارات کی کشتی کو نشانہ بنایا وہ ایرانی ساخت کا تھا-

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایسے میں کہ جب یمن میں جاری محاصرے کو ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گذر رہا ہے اور اس ملک کے عوام تک انسان دوستانہ امداد تک پہنچانا بھی مشکل ہوگیا ہے ایسے میں امریکہ کی جانب سے اس طرح کے دعوے کرنا ، یمن کے بے پناہ عوام کے مقابلے میں اپنی اور اپنے اتحادیوں کی بے بضاعتی اور عاجزی و ناکامی کے اعتراف کے مترادف ہے-

قاسمی نے کہا کہ امریکہ، ایران پر یہ بے بنیاد الزام ایسے میں لگا رہا ہے کہ بلا شبہہ یمن میں ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات  نیز اس ملک کے اسپتالوں اور اسکولوں کی تباہی وبربادی میں امریکی طیاروں اور ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے اور یمن میں انسانیت سوز اور جنگی جرائم کے وقوع پذیر ہونے کے باوجود، سعودی عرب کے لئے ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بہتر یہی ہوگا کہ امریکی کہ جو یمن پر حملے کے لئے جارحین کو وسیع پیمانے پر ہتھیار فروخت کر رہے ہیں ، وہ دوسروں کے خلاف پروپیگنڈے سے باز رہیں اور دوسروں پر اعتراض کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں -

 

ٹیگس