Oct ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں حضرت امام حسین (ع )کے عزاداروں پر حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر کئے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

بہرام قاسمی نے بدھ کے دن نائیجیریا کے مختلف شہروں میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر کئے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہابی حلقوں سے وابستہ انتہا پسند عناصر کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے خلاف انجام پانے والے وحشیانہ اور تشدد آمیز اقدامات کی روک تھام کی جانی چاہئے اور ان حملوں میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کے تحفظ اور عزاداری کے پروگراموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمےداری نائیجیریا کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ عاشور کے دن نائیجیریا کے صوبہ کادونا میں مسلمان عزاداروں پر کئے جانے والے حملےمیں دسیوں افراد شھید اور زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس