Oct ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • بہرام قاسمی: تہران، یورپی ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
    بہرام قاسمی: تہران، یورپی ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران، کویت کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کویت کے الکوت ٹی وی سے گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے پائی جانے والی گنجائشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، تمام شعبوں میں کویت کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں اور ان ملکوں کی قوموں کے مفادات کی راہ میں موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔

بہرام قاسمی نے کویت کو ایران کا ایک اہم پڑوسی اور علاقے کا ایک اسٹریٹیجک ملک قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات قائم رہے ہیں اور ماضی میں بھی ایران کویت کی حمایت کرتا رہا ہے اور امید ہے کہ کویت کے حکام بھی ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران، یورپی ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے جیساکہ ایران اور برطانیہ کے تعلقات اب سفراء کی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور تعلقات کی توسیع کا یہ عمل، بدستور جاری ہے۔

ٹیگس