ایران کے وزیر خارجہ سے مختلف حکام کی ٹیلیفون پر گفتگو
Oct ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ اور ہالینڈی وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونی گفتگو میں مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے پیر کی رات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں علاقے کے مختلف مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ٹیلیفون پر ہونے والی اس گفتگو میں خاص طور سے شام کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ جبکہ ہالینڈی وزیر خارجہ کوئنڈرس نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کی توسیع کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی۔ فریقین کے درمیان ہونے والی گفتگو میں شام کے موضوع پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔