Oct ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ تجربہ کار میڈیا ذرائع کو چاہئے کہ وہ ملت ایران کے اس نعرے کو
    ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ تجربہ کار میڈیا ذرائع کو چاہئے کہ وہ ملت ایران کے اس نعرے کو " ہم کرسکتے ہیں" ، امت مسلمہ تک منتقل کریں تاکہ یہ امت مایوسی سے باہر نکلے-

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے کی بعض حکومتوں کے کینہ و حسد کے باوجود، ایران کی ایٹمی کامیابی سے عام طور پر امت مسلمہ خوش ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے سحر عالمی نیٹ ورک کے ڈائریکٹر اور مینیجرز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران کو حاصل ہونے والی ایٹمی کامیابی پر امت مسلمہ کی خوشی کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایران کو عالم اسلام کے اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں، کیوں کہ ایران حقیقی اسلام کا حامل ملک ہے- 

صالحی نے کہا کہ مغرب نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو بڑا بناکر پیش کرنے کی جو غلطی کی، اس کے سبب  عالمی رائے عامہ میں ایران کی قوت و اقتدار میں مزید اضافہ ہوا-

صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایٹمی کامیابی، ایران کے قومی اقتدار کی علامت اور ملت ایران کی عزت و افتخار میں تبدیل ہوگئی ہے کہا کہ حد سے زیادہ ڈالے جانے والے دباؤ اورپابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت و پائمردی نے مغرب کو مذاکرات کی میز تک آنے پر مجبور کیا اور انہوں نے مقابلے کے بجائے مفاہمت کا راستہ اپنایا-

ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ تجربہ کار میڈیا ذرائع کو چاہئے کہ وہ ملت ایران کے اس نعرے کو " ہم کرسکتے ہیں" ، امت مسلمہ تک منتقل کریں تاکہ یہ امت مایوسی سے باہر نکلے-      

ٹیگس